1,085

لودھراں . نیلی بتی اورجعلی پلیٹس لگا کر گھومنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

لودھراں ( سی این پی ) ڈی پی او سید کرار حسین نے ضلع میں نیلی بتی اور سرکاری اداروں کی جعلی پلیٹس لگا کر گھومنے والے افراد کے خلاف ہنگامی کریک ڈاؤن شروع کردیا ۔چار شوقین حوالات پہنچا دیے گئے .ڈی پی او سید کرار حسین کی ہدایات پر ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر اپنی پرائیویٹ گاڑیوں پر نیلی بتی ،




دیگر سرکاری عہدوں یا اداروں کی پلیٹس لگا کر گھومنے والے جعلسازوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے اور فوری کارروائی میں صدر کہروڑپکا، سٹی دنیاپور اور قریشی والا پولیس نے چار جعلسازوں کو گرفتار کرکے انکے زیر استعمال گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں اور مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے ۔ڈی پی او سید کرار حسین کا کہنا ہے کہ نیلی بتی یا جعلی نمبر کی پلیٹس لگا کر گھومنے والے افراد کے خلاف فوری اور بلا امتیاز کارروائی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی اور ایسے افراد کی گاڑیاں، موٹر سائیکل قبضے میں لے کر افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں