1,160

ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی محمد فیصل کی گریڈ 19 میں ترقی

راولپنڈی ( سی این پی )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے ایس ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والے راولپنڈی کے افسران کو رینک لگائے۔اس موقع پر ڈی سی راولپنڈی کیپٹن(ر)انوارالحق، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس بھی انکے ہمراہ تھے۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمرنے حال ہی میں ایس ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والے راولپنڈی کے دو افسران کورینک لگائے۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی کے ہمراہ




ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر)انوارالحق اورسٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس بھی موجود تھے۔ ایس ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی رانا شعیب محمود اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی محمد فیصل شامل ہیں۔ ترقی پانے والے افسران کی ترقی کے متعلق اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔ آر پی او راولپنڈی نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت اور لگن سے فرائض کی انجام دہی سے ہی آپ آج اس عہدہ پر ترقیاب ہوئے ہیں اب آپکی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوچکا ہے اب آپ پہلے سے زیادہ محنت اور عوام الناس کی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے اپنے مشن کو جاری رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر)انوارالحق اور سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں