1,041

کورونا کنڑول سے باہر متاثرہ شہروں میں شادی کی تقاریب پر پابندی کا فیصلہ: ان سی او سی

راولپنڈی ( ریحان احمد) این سی او سی نے اپنے 28 مارچ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ کووڈ 19 سے زیادہ متاثرہ شہروں میں تمام انڈور اور آؤٹ ڈور شادی کی تقاریب اور دیگر اجتماعات پر پانچ اپریل سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ این سی او سی کے بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ ’تاہم صوبے صورتحال کے پیش نظر اس کا فیصلہ قبل از وقت بھی کر سکتے ہیں۔‘
’مزید یہ کے تمام اجتماعات پر فوری طور پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔ ان میں سماجی، ثقافتی، سیاسی، کھیل سے متعلق اور دیگر تقاریب شامل ہیں۔‘





این سی او سی نے 29مارچ سے صوبوں میں لاک ڈاؤن کا دائرہ وسیع ہونے کے بعد این سی او سی نقشوں کی مدد سے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے اپ ڈیٹ کرے گا۔
این سی او سی کے فیصلوں کا اطلاق ان شہروں میں ہوگا جہاں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح آٹھ فیصد یا اس سے زیادہ ہے۔ اس میں تین روز تک یومیہ متاثرین کی اوسط کو دیکھا جائے گا۔
ان اہم شہروں میں راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، پشاور، سوات، مردان، کوہاٹ، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اور دیگر شہر شامل ہیں۔ جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے یکم اپریل سے شادی اور دیگر اجتماعات پر پابندی نافذ کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں