1,153

ڈی پی او چکوال کی زیر صدارت سب ڈویژنل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کا انعقاد

چکوال ( سی این پی ) محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی زیر صدارت سب ڈویژنل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کا انعقاد

میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا

میٹنگ میں نامکمل چالان، زیر تفتیش مقدمات، چالان ٪ ، عدم پتہ، مقدمات جنکی رپورٹ اخراج مرتب ہو چکی ہے اور عدم گرفتار ملزمان زیر بحث رہے




کرائم میٹنگ میں آن لائن پول کام سافٹ وئیر پر تمام تھانہ جات کی پرفارمینس چیک کی گئی محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے تمام پولیس افسران کو ھدایات جاری کیں کہ جن مقدمات کی تفتیش تبدیل ہو چکی ہیں انکو فوری طور پر یکسو کریں مجرمان اشتہاریوں اور عدم گرفتار ملزمان کی بات کی جائے تو اس میں سخت کریک ڈاؤن کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں منشیات فروشوں، قماربازی کرنے والوں اور قحبہ خانے چلانے والوں اور قبضہ گروپوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے قتل، چوری اور ڈکیتی کے کیسز میں کرائم سین یونٹ اور PFSA راولپنڈی کی ٹیمز کو بلوایا جائے، کیونکہ فنگر پرنٹس کسی بھی کیس کو ٹریس آؤٹ کرنے اور ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں




انہوں نے مزید ھدایات بھی جاری کی گئیں کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کریں اور عدم گرفتار ملزمان کو گرفتارکریں، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کا تحرک کریں، تھانہ کی سطح پر آنے والے سائلین کو بغور سنیں اور انکو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، تمام SHOs مجوزہ ٹائم 4:00 بجے شام تا 6:00بجے شام سائلین سے ملاقات کےلئے تھانہ میں موجودگی کو یقینی بنائیں گے اور انکی آن لائن مانیٹرنگ بھی کی جائیگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں