1,080

انجمن طلباء اسلام ضلع راولپنڈی کی طرف سے یوم پاکستان کانفرنس انعقاد

راولپنڈی ( غلام العارفین راجہ )‌ انجمن طلبا اسلام ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام 23 مارچ کو یوم پاکستان کانفرنس کا انعقاد مصطفائی مرکز مری روڈ کیا گیا۔
کانفرنس کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو اسلاف کی قربانیوں اور جدوجہد سے روشناس کرانا تھا۔ عظیم الشان کانفرنس کی صدارت انجمن طلباء اسلام ضلع راولپنڈی کے ناظم برادر فیصل گلزار مرزا نے کی۔



اس کانفرنس میں غلام مصطفیٰ مبشر (سابق رہنما اے ٹی آئی) ، جنید مسعود اعوان (سابق ناظم اے ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن ) اور دیگر نے خطابات کئے جس میں انھوں نے قرارداد پاکستان کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں ناظم اے ٹی آئی ضلع روالپنڈی فیصل گلزار مرزا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تمام شرکاء کا کانفرنس میں شریک ہونے پر شکریہ ادا کیا۔




اس موقع پر محمد بلال بٹ (سابق ناظم اے ٹی آئی ضلع راولپنڈی) ، وصی الحسن(سیکرٹری اے ٹی آئی ضلع راولپنڈی) ، نعمان بشیر (جوائنٹ سیکرٹری ضلع راولپنڈی) سمیت ضلع راولپنڈی کے کارکنانِ انجمن نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں