1,222

روات . چوکیدار کے منہ پر ٹارچ لائٹ مار کردولاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹ‌ لیا گیا

راولپنڈی (سی این پی ) روات میں‌ چوکیدار کے منہ پر لائٹ مار کر 2 لاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹ‌ لیا گیا تفصیلات کے مطابق




چوکیدار نقیب اللہ نے پولیس کو درخواست دی کہ میں فیز7بحریہ ٹاون کمرشل زیر تعمیر پلازہ نمبر13 میں چوکیداری کرتا ہوںرات تقریباٍ 12 بجے میں سو گیا اور تقریبا 3:15 بجے 4اشخاص نے




میرے منہ پر ٹارچ کی لائٹ ماری اور میں جاگ گیااور 2 اشخاص نے میرے اوپر رضائی ڈال دی اور کہا کہ اٹھنا نہیں اور مسلح پسٹل تھے اور 38 کوائل GMاور میرا موبائل فون ہواوے اور کیمروں کی EVO PTCL DVR لوٹ لیے ۔ ٹوٹل سامان کی مالیت 2 لاکھ روپے بنتی ہے لے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں