1,164

انجمن طلباء اسلام ضلع روالپنڈی کی کابینہ کا اجلاس

راولپنڈی ( غلام العارفین راجہ )‌ انجمن طلباء اسلام ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام مورخہ 11مارچ بروز جمعرات ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ناظم ضلع راولپنڈی. فیصل گلزار مرزا نے کی۔




اجلاس میں تمام کابینہ ممبران موجود تھے۔ اجلاس میں کثرت رائے سے بہت سے اہم فیصلے کئے گئے۔ ان فیصلوں میں کہا گیا کہ شہداء انجمن عشرہ میں شہداء کے مزار پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ مارچ کے مہینے میں یوم پاکستان عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاۓ گا۔ راولپنڈی سٹی کے الیکشن جلد از جلد کرواۓ جائیں گے۔ بہت جلد عاملہ اجلاس کو یقینی بنایا جاۓ گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں