1,067

اسلام آباد کا سالانہ گرلز کلچرل فیسٹیول 2021 ء عائشہ ہائوس نے جیت لیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پنجاب کالج بہارہ کہو، اسلام آباد کا سالانہ گرلز کلچرل فیسٹیول 2021 ء عائشہ ہائوس نے جیت لیا، مہمان خصوصی ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر چوہدری محمد اکرم نے مہمانان اعزاز پروفیسر حرا چوہان، پروفیسر صفیہ علی اور پرنسپل پروفیسر یوسف ابراہیم کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔ کلچرل فیسٹیول میں پنجاب کالج بہارہ کہو کے زینب ہائوس، کلثوم ہائوس، خدیجہ ہائوس، فاطمہ ہائوس اور عائشہ ہائوس کی ٹیموں نے حصہ لیا،مجموعی طور پر عائشہ ہائوس نے پہلی اور زینب ہائوس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ فیسٹیول میں طالبات کی 100 میٹر دوڑ،




چاٹی ریس، ڈریس شو، کلچرل پرفارمنس، پیٹ شو اور سٹالز سمیت مختلف ایونٹس شامل تھے جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے طالبات میں قیمتی انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر چوہدری محمد اکرم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاتح طالبات کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہاکہ کسی بھی مقابلے میں جیت یا ہار سے زیادہ دوسروں کی عزت کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر یوسف ابراہیم نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گروپ آف کالجز ہمیشہ معیاری تعلیم کے ساتھ اپنے طلبا و طالبات کو غیر نصابی سرگرمیوں کے بھرپور مواقع فراہم کرتا ہے اور اس کلچرل فیسٹیول کا مقصد بھی کورونا وائرس کے بعد سٹوڈنٹس کو بہترین تفریح فراہم کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں