1,268

غازی کانسٹیبل نبیل احمد نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر کے گیٹ نمبر 3 کا افتتاح کردیا

راولپنڈی ( سی این پی )‌ غازی کانسٹیبل نبیل احمد نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر کے گیٹ نمبر 3 کا افتتاح کردیا . سی پی او کی ہدایت پر غازی کانسٹیبل نبیل احمد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے راولپنڈی پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز کے ایم ٹی گیٹ کو غازی کانسٹیبل کے نام سے منسوب کر دیا گیا، سی پی او محمد احسن یونس کے احکامات پر پولیس لائنز کے مرکزی گیٹ کے بعد دوسرا گیٹ بھی تعمیر کردیا گیا،




2019میں دو بیوہ خواتین نے کھلی کچہری میں زمین پر قبضہ کے سلسلہ میں درخواست پیش کی تھی، درخواست سی پی او احسن یونس نے کوٹلی ستیاں پولیس کو مارک کی، پولیس

خواتین کی درخواست پر غازی کانسٹیبل نبیل نے پولیس پارٹی کے ہمراہ موچھ سیداں علاقہ میں ریڈ کیا جہاں قبضہ مافیا کے اشتہاری مجرمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی،

آپ نے انتہائی بہادری اور جُرات سے مقابلہ کیا، فرض کی ادائیگی کے دوران آپ گولی لگنے سے زخمی ہوگئے،




علاج معالجہ کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ریڑھ کی ہڈی شدید متاثر ہونے کی وجہ سے آپ تمام عمر چل پھر نہ سکیں گے،

وطن اور شہریوں کے لیے جان تک حاضر ہے، خوشی ہیکہ میری کوشش سے مظلوم بیوہ خواتین کو انصاف ملا، غازی کانسٹیبل نبیل احمد

پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے تمام اشتہاری مجرمان گرفتار ہوچکے ہیں جن کا ٹرائل انسدادِ دہشت گردی کورٹ میں چل رہا ہے، پولیس

شہداء اور غازی اس قوم کے محسن اور ہم سب کا فخر ہیں، ان کی قربانیوں کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے، سی پی او

شہداء کی طرح محکمہ کے غازی بھی میرے دل میں خاص مقام رکھتے ہیں، سی پی او محمد احسن یونس

غازی نبیل احمد کی طرح بہت سے غازی شہریوں کی حفاظت کرتے مستقل معذور ہو چکے ایسے تمام پولیس افسران اس قوم کے ہیرو ہیں، جنہیں خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، سی پی او

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں