1,046

راولپنڈی .. سول ڈیفنس ڈے کی تقریب

راولپنڈی ( سی این پی ) دنیا بھر کی طرح آج راولپنڈی میں بھی سول ڈیفنس ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ محکمہ سول ڈیفنس نے انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ گورڈن کالج لیاقت روڈ راولپنڈی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاص سکندری، سول ڈیفنس آفیسر طالب حسین، پولیس، سپیشل برانچ، ریسکیو 1122, سول ڈیفنس، واپڈا، سوئی گیس، فائر بریگیڈ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور عوامی خدمت کے تمام اداروں نے شرکت کی۔




تقریب میں لوگوں کو سول ڈیفنس کی اہمیت اور تربیت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ سول ڈیفنس سٹاف اور رضاکاروں نے آگ بجھانے اور فرسٹ ایڈ کی آزمائشی مشقوں میں حصہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر وقاص سکندری نے کہا کہ شہری دفاع کی تربیت حاصل کرناوقت کی اہم ضرورت ہے اور وطن عزیز کو مضبوط اور مستحکم بنانا ھماری مشترکہ زمہ داری ھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سول ڈیفنس کی کاوشوں کو سراہا اور آئندہ چیلنجز کے لئے ان کی تیاری کا جائزہ لیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں