1,412

سیاست سے پاک پولیس اور عمران خان کے جھوٹے وعدے .. سی پی او راولپنڈی کا تبادلہ

راولپنڈی ( سی این پی )‌پولیس ‏نے گزشتہ روز بسنت کے دوران لال حویلی کے قریب ممنوعہ بور کے اسلحہ سے شدید ہوائی فائرنگ کرنے والوں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی جس پر مبینہ طور پر وزیرداخلہ شیخ رشید نے خفگی کا اظہار کیا اور فوری طور پر سی پی او احسن یونس کی خدمات کے پی حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔ حکومتی زرائع کا یہ بھی دعوی ہے کہ ‎عثمان بزدار کی ٹیم یعنی پنڈی کے ایم پی اے ایز جو کافی عرصہ سے سی پی او راولپنڈی کا تبادلہ کروانے کی سر توڑ کوشش کر رہے تھے نے بھی لاہور جا کر بزدار صاحب کے سامنے خوب مگر مچھ کے آنسو بہائے اور کہا کہ 107/151 CrPc تحت بند ہونے والے شہریوں کو بھی ایس ایچ او ہمارے کہنے پر رہا نہیں کرتے



‏محکمہ پولیس میں تبادلے ہوتے رہتے ہیں احسن یونس جہاں بھی جائے گا افسر ہی رہے گا مگر اُس کے جانے سے راولپنڈی کے پولیس ملازمین اور عوام ایک سمجھدار اور رحمدل افسر سے محروم ہو گئے ہیں
عمران خان کی حکومت میں پولیس کو سیاست سے آزاد کرنے اور پولیس ریفارمز کی بڑی باتیں ہوئی تھیں مگر مجھے لگتا ہے کہ ان کے سب دعوے جھوٹے ہیں موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں سے بھی بدترین ثابت ہو رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں