1,103

سی پی او راولپنڈی کی جانب سے ایک دن میں دومرتبہ کھلی کچہری کا انعقاد

راولپنڈی( سی این پی ) سی پی او راولپنڈی کی جانب سے ایک دن میں دومرتبہ کھلی کچہری کا انعقاد ،سی پی او محکمانہ مصروفیات کی وجہ سے شہرسے باہر تھے جس کی وجہ سے زوم ایپ کے ذریعے کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا، سی پی اونے دفترواپس آکر بعد میں آنے والے شہریوں کے مسائل سننے کے لیے دوبارہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا




۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بذریعہ زوم ایپ کھلی کچہری کا انعقاد کیا،سی پی او راولپنڈی محکمانہ مصروفیات کی وجہ سے شہرسے باہر تھے جنہوں نے زوم ایپ کے ذریعے کھلی کچہری کا انعقاد کیا،بذریعے زوم ایپ شہریوں کے مسائل سن کرشہریوں کی درخواستیں متعلقہ پولیس افسران کو بھجوانے کے احکامات جاری کیے ،سی پی اونے دفتر واپس آکر بعد میں آنے والے




شہریوں کے لیے دوبارہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا ،شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ پولیس افسران نے خود بات کی اورشہریوں کے مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کیے ،سی پی اونے 28شہریوں کے مسائل سنے ،راولپنڈی پولیس شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے اورشہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں