1,073

عوام دوست پولسینگ اولین ترجیح ہے . ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر

چنیوٹ ( سی این پی ) پولیس لائن میں اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا جہاں ضلع بھر سے پولیس افسران ، جوانوں ایلیٹ فورس ، ٹریفک سٹاف اور لیڈیز اہلکاروں نے شرکت کی ۔ ڈی پی او بلال ظفر نے خطاب میں آئی جی پنجاب کے ویژن، پولیس کے سافٹ امیج اور انقلابی پولیسیز سے افسران و جوانوں کو آگاہی گی ۔




عوام دوست پولسینگ کے حوالے سے آئی جی پنجاب جناب انعام غنی کے خطاب کی ویڈیو بذریعہ پروجیکٹر سکرین پر ضلع بھر کے پولیس افسران و جوانوں کو دکھائی گئی ۔ دوران خطاب ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی جوان کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں ۔ پولیس افسران و جوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں گے ۔ ڈی پی او بلال ظفر نے پولیس افسران و جوانوں کو اپنے فرائض نیک نیتی اور محنت سے سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں