1,065

ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے فرنیچرکا شعبہ اہم کردار ادا کر رہا ہے حکومت ٹیکسوں میں چھوٹ دے . ناصر مرزا

راولپنڈی ( سی این پی ) ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے فرنیچرکا شعبہ اہم کردار ادا کر رہا ہے حکومت ٹیکسوں میں چھوٹ دے تاکہ اس صنعت سے وابستہ افراد معیاری مشینری ارزاں نرخوں پر حاصل کر سکیں بجلی کی قیمت میں کمی لائی جائے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ناصر مرزانے مقامی ہوٹل میں فرنیچر ایکسپو کا افتتاح کرتے ہوئے کیا




انہوں نے کہا کہ ایسی نمائشیں تسلسل کے ساتھ ہونا چاہئیں تاکہ سرمایاکار اور عوام راغب ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فرنیچر دنیا بھر میں مقبول ہیں حکومت توجہ دے اس صنعت سے وابستہ میٹریل کی درآمدی ڈیوٹی میں کمی لائی جائے اس موقع پر چیمبر ممبران اور ایکسپو منتظمین بھی موجود تھے بعد میں انہوں نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور مصنوعات کے معیار کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں