1,079

ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک نے 9 نئی گاڑیاں SHOsکے حوالے کر دیں

جھنگ ( سی این پی ) جھنگ پولیس کو پنجاب حکومت کی جانب سے تھانہ جات کیلئے نئی گاڑیاں مہیا کر دی گئیں، نئی گاڑیوں کی تقسیم کیلئے پولیس لائن جھنگ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کے ہمراہ مزمل حسین ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ ،SDPOs سرکل ہائے و SHOs تھانہ جات موجود تھے ۔ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک نے 9 نئی گاڑیاں SHOs کے حوالے کیں۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس کو پنجاب حکومت کی




جانب سے تھانہ جات کیلئے فراہم کی گئی 9 نئی گاڑیوں کی تقسیم کیلئے پولیس لائن جھنگ  میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک نے نئی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور گاڑیاں SHOsکے حوالے کیں۔ ڈی پی او جھنگ نے ڈرائیوروں اور موٹر ٹرانسپورٹ عملہ کو گاڑیوں کی دیکھ بھال اور ان کے استعمال کے متعلق خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ گاڑیوں




کی صفائی اورمینٹننس کا خاص خیال رکھا جائے ۔ ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ نئی گاڑیوں کی تقسیم سے جھنگ پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی،اور شہریوں کی بروقت مدد کو یقینی بناتے ہوئے پولیس کے رسپانس ٹائم کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں