1,106

ایس پی پنجاب ہائ وے پٹرول راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ کی پٹرولنگ پوسٹس کی فارمل انسپیکشن

راولپنڈی( سی این پی ) گزشتہ روز ایس پی پنجاب ہائ وے پٹرول راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ * نے پٹرولنگ پوسٹس 22میل,کٹھاراور سائن موڑ تحصیل مری ضلع راولپنڈی کی فارمل انسپیکشن کیں .اس موقع پر پٹرولنگ پوسٹ کٹھار پر سب انسپکٹر تنویر اختر کے ریٹائرڈ ہونے پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدرارت ریجنل آفیسر نے کی اور اس موقع پر ریجنل آفیسر نے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر کو پھول اور یادگاری شیلڈ پیش کی اور کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں




ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا. تقریب میں ڈسٹرکٹ انچارجز ڈی ایس پی سردار بابر ممتاز, فیصل سلیم اور ڈی ایس پی عابد خان بھی موجود تھے اور پٹرولنگ پوسٹ کا دیگر عملہ بھی موجود تھا ,اس کے بعد پٹرولنگ پوسٹ کی انسپیکشن کے دوران انہوں نے سرکاری ریکارڈ اور سرکاری املاک کو باریک بینی سے چیک کیا.اور کوت میں موجود اسلحہ کو چیک کیا اور پٹرولنگ گاڑی کی دیکھ بھال اور
آئندہ مزید اچھا معیار بر قرار رکھنے کی بابت تاکید کی . راولپنڈی ریجن میں *کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں



ایس پی PHP راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ نے پٹرولنگ پوسٹ کے احاطہ میں پودا لگا یا .. اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی ایچ پی کے افسران بیٹ ایریاز میں شجر کاری مہم تیز کریں. مزید کہا کہ گلوبل وارمنگ جیسے ایشو کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا .وقت کا تقاضا ہے کہ ہر فرد کلیدی کردار ادا کرے اور “کلین اینڈ گرین پاکستان مہم”میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے. تمام افسران و ملازمان کو پاک سر زمین کو سر سبز وشاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں .اور آخر میں ہدایت کی کہ پٹرولنگ پوسٹ کے بیٹ ایریاز میں کسی قسم کا کوئ جرم سر زد نہ ہونے پائے اور دوران سفر مسافروں کو کوئ مسئلہ درپیش ہو تو ان کی بھر پور مدد کریں. اور روڈ یوزر خاص کر موٹر سائیکل سوار وں کو ہیلمنٹ پہننے کی تلقین کریں*.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں