چوآ سیدن شاہ کی قسمت بدلنے کو تیار۔ وزیراعظم 15 فروری کو آئیں گے 1,184

چوآ سیدن شاہ کی قسمت بدلنے کو تیار۔ وزیراعظم 15 فروری کو آئیں گے

چکوال (عبدالغفار پارس) ضلع چکوال میں زیتون اور شہد کی بڑے پیمانے پر پیداوار سمیت سیاحت کے فروغ کیلئے تھری ان ون منصوبہ پر کام شروع کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق ضلع چکوال کی تحصیل چوآسیدنشاہ کے علاقہ آڑہ،پریڑہ اور دلجبہ میں قدرتی نباتات کے ذخائر موجود ہیں،18000 ایکڑ رقبہ پر مشتمل ان دُشوار گزار پہاڑی جنگلات کیلئے بیک وقت 3 منصوبے تیار کئے گئے ہیں،ان جنگلات میں سیاحت،زیتون اور




شہد کے بڑے مراکز قائم کئے جائیں گے،ماحولیات، معیشت اور مقامی آبادی کیلئے پراجیکٹ کا افتتاح وزیراعظم عمران خان 15 فروری کو کریں گے،ان پہاڑی سلسلوں میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ٹریلز تیار کی گئی ہیں جن پر معلومات و راہنمائی کیلئے بورڈز آویزاں کردیئے گئے ہیں،زیتون کے جنگلات کیلئے آغاز میں پائلٹ فیز ہوگا جس کو اگست میں بڑے پیمانے پر لیجایا جائے گا،منصوبے کے تحت مقامی افراد کیلئے بھی کچھ علاقے مختص کئے جائینگے جہاں وہ شہد کی فارمنگ کرسکیں گے،اس تھری اِن ون منصوبے میں نندنہ قلعے جیسا تاریخی وِرثہ بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں