1,113

ٹیکسٹ بک بورڈ کتب کی بروقت فراہمی یقینی بنائے . پاکستان چمبر آف ایجوکیشن

راولپنڈی ( سی این پی )پاکستان چمبر آف ایجوکیشن نے حکومت پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹیکسٹ بک بورڈ کتب کی بروقت فراہمی یقینی بنائے پاکستان چمبر آف ایجوکیشن ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی ۔ پنجاب کریکولم بورڈ کے سیکرٹری ڈاکٹر فاروق منظور نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہمارے تحفظات کو دورکیا جائے گا۔ گزشتہ روز پاکستان چمبر آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں چوہدری محمد طیب، ڈاکٹر محمد افضل بابر، ڈاکٹر فاروق منظور، ملک ابرار حسین ، محمد نصیر جنجوعہ، چوہدری عبید اللہ ، سید اشتیاق حسین شاہ، افتخار علی جنجوعہ ، ڈاکٹر افضل بابر، چو محمد عثمان ، ملک نسیم احمد،چوہدری محمد ارشد، چوہدری محمد سرور، محمد آصف، رضوان احمد، محمد نیاز، ، محمد راشد چیمہ ، ندیم بٹ ، ہلال احمد وانی ، عمران خان ، شہزاد چیمہ ، جنرل محمد اکرم خان،محمود ایاز چوہدری ، انعام الدین قریشی ، مظہر السلام ، حافظ محمد بشارت، احدسن نصیر، شاہ زیب آصف ، احمد طیب، عبدالعزیز،زاہد بشیر ڈار،عبدالوحیدسمیت کثیر تعداد میں سکول مالکان نے شرکت کی ۔ تقریب میں صد ر پاکستان چمبر آف ایجوکیشن اشفاق وڑائچ اور سیکرٹری جنرل علی رضا نے حکومت پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر حکومت اور ٹیکسٹ بک بورڈ بروقت کتب کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور ٹائم لائن پر رہیں گے تو پرائیوٹ سیکٹر ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریگا ۔ جس پر منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب کریکولم اور ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر فاروق منظور نے یقین دہانی کرائی کہ ان تحفظات کو دور کیا جائے گا اور مشاورت کے ساتھ آگے چلییں گے ۔ شرکاء نے وزیر اعظم پاکستان کے سنگل نیشنل کریکولم کے قدم کو سراہا لیکن اس کے اطلاق کے سلسلے میں اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں