1,229

وہ مسلمان ملک جس نے پاکستان کو ادھار پر تیل اور گیس دینے کی پیشکش کردی ، یہ کوئی عرب ملک نہیں بلکہ ۔۔۔

اسلام آباد ( سی این پی ) آذر بائیجان کی سرکاری آئل کمپنی ’سوکر ٹریڈنگ‘ نے پاکستان کو ادھار پر تیل اور گیس دینے کی پیشکش کردی۔




مقامی اخبار ڈان نیوز کے مطابق سوکر ٹریڈنگ نے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) اور پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کو پورے سال کیلئے حکومتی سطح پر ادھار تیل فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

سوکر ٹریڈنگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آذری کمپنی دنیا کے مختلف ملکوں میں آئل و گیس ریفائنریز چلا رہی ہیں۔ اگلے ماہ 15 فروری کو کمپنی پاکستان کو قدرتی مائع گیس (ایل این جی) کا ایک کارگو فراہم کر رہی ہے۔

وزیراعظم کا آج ساہیوال دورے کا پلان، 18 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان متوقع
ترجمان نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے پاکستان کو لانگ ٹرم ایسی تجارتی شرائط پر پٹرول اور ایل این جی فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے جو دونوں ملکوں کیلئے قابل قبول ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں