1,080

چنیوٹ.. ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار کا انعقاد

چنیوٹ ( سی این پی )ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں ۔ ٹریفک پولیس ایجو کیشن یونٹ نے ایلمینٹری کالج میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا ۔انچارج ایجوکیشن یونٹ نے طلباء کو روڈ سیفٹی، ٹریفک اشاروں،ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی گئی۔طلباء کو آگاہی دی گئی کہ روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر




عملدرآمد کرکے ٹریفک حادثات کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہے۔طلباء کو ون ویلنگ،اوور سپیڈ کے مضمرا ت بارے آگاہی دی گئی اور اس آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔طلباء کو ہدایت کی گئی کہ ٹریفک قوانین پر عملدرامد یقینی بنائیں اور اپنے والدین کو زندگی بھر کے غم سے بچانے کے لیے ون ویلنگ سے اجتنا ب کریں۔ طلباء میں ٹریفک قوانین سے آگاہی بارے پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔دوران ڈرائیونگ موبائل فون کااستعمال نہ صرف جرم ہے بلکہ آپ کی موت کا بھی سبب بن سکتا ہے۔ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بناکر اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں