1,287

پی آئی اے کے پائلٹ نے عجیب شے کی ویڈیو بنالی

راولپںڈی ( سی این پی )‌ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے پائلٹ نے آسمان پر اڑنے والی ایک عجیب شے کی ویڈیو بنالی جسے اڑن طشتری کہا جارہا ہے۔

قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے بتایا کہ 23 جنوری کو لاہور سے کراچی جانے والی پروازکے پائلٹ نے آسمان پر کوئی مشکوک چیز دیکھی، کئی ہزار فٹ کی بلندی پر سفید چمک دار اور عجیب و غریب چیز کپتان کو غیر معمولی لگی۔ پہلے تو وہ سمجھے کہ یہ کوئی غبارہ ہے لیکن غور سے دیکھنے پر پتہ چلا کہ کوئی غبارہ نہیں تھا۔




کپتان نے اس شے کی ویڈیو بنالی تاہم حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ وہ اڑن طشتری ہی تھی؟۔ کپتان نے پی آئی اے حکام کو ویڈیو جمع کروا دی ہے جو اس کی مزید تفصیل جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔




پرواز پی کے 304 کے پائلٹ محو پرواز تھے جب اڑن طشتری جیسی چیزملتان اور ساہیوال کےدرمیان انہیں نظرآئی۔ پائلٹ نے جس وقت ہوا میں اڑتی یہ چیز دیکھی جہاز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں