1,080

پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ملک یاور عباس رتوچھہ نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا

چوآسیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) چوآسیدن شاہ ملک یاور عباس رتوچھہ نے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ سابقہ چیئرمین ملک بشیر للی نے ملک یاور کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اس موقع پر ملک یاور نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ملک یاور عباس نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں کے باعث مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی





۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں نظریاتی ورکرز کی کوئی خاطرخواہ اہمیت نہیں ۔ عمران خان اور ان کی کابينہ سیاسی لوٹوں کو آگے لے کر چل رہے ہیں یہی حال یہاں مقامی سیاست کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اقتدار سے لیکر ابتک پی ٹی آئی حکمرانوں نے کارکنان سمیت عوام کو شدید مایوس کیا ہے جس پر پی ٹی آئی چھوڑ کے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کررہا ہوں ۔ملک بشیر للی نے یاور عباس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں مسلم لیگ ن میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں