1,040

اسٹنٹ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عبداللہ محمود نےبچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

راولپنڈی( سی این پی )اسٹنٹ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عبداللہ محمود نے گزشتہ روز بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے وژن کے مطابق ملک کے معماروں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیں والدین کو بھی چاہیے کہ اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ اور انہیں صحت مندانہ زندگی گزارنے کے لیے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بنیادی مرکز صحت حیال شریف راولپنڈی میں محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایت پر انچارج ڈاکٹر یسری کی جانب سے منعقدہ بنیادی پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فائزہ کنول، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پوٹھوار ٹاؤن ڈاکٹر نوید اختر نے اپنی ٹیم کو پولیو کے خاتمے کے لیے متحرک کر رکھا ہے انشاء اللہ جلد ملک کو پولیو فری بنائیں گے اس موقع پر انہوں نے بنیادی مرکز صحت حیال شریف کا دورہ کیا اور انچارج ڈاکٹر یسری ودیگر سٹاف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے رہائشیوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنا لائق تحسین ہیں اور محکمہ صحت کے افسران و سٹاف فرنٹ لائن پر کام کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں والدین کو بھی چاہیے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس مرض پر قابو پایا جاسکے اس موقع پر انچارج بنیادی مرکز صحت حیال شریف راولپنڈی ڈاکٹر یسری ودیگر سٹاف نے اسٹنٹ ڈپٹی کمشنر عبداللہ محمود ودیگر کا ہسپتال آنے پر پرتپاک استقبال کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں