1,054

آریہ محلہ کی عوام کا گیس کا مسلئہ حل کرانے پرچودھری مشاہداحمد کا شکریہ ادا کیا

راولپنڈی(ریحان احمد)سردی کے شروع ہوتے ہی گیس کی بندش اور کمی کی وجہ سے اہلِ آریہ محلہ لیاقت باغ کی عوام کئی سالوں سے شدید تکلیف کا سامنا کر رہے تھے۔گیس نہ آنے کی وجہ سے بچے، بوڑھے بغیر کھانے کے بیٹھے رہتے تھے۔اور ہوٹل کے کھانے کھانے پرمجبور تھے۔اس مسلئہ کو محلہ کی ایک مشہور




سماجی شخصیت اور سابقہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے پرسنل اسٹاف آفیسرچودھری مشاہد احمداور یو سی 45- کے پی ٹی آئی رہنما شہزاد خان جدون نے اپنی زاتی کوشش سے حل کرادیا اس سے پہلے انھوں نے ٹیوب ویل کے ٹرانسفارمر کی تنصیب بھی ممکن بنائی اور اب گیس کی بحالی کی خد سے نگرانی کرکے کنکشن کو بحال کرایا۔ گیس پریشر کی بحالی سے آریہ محلہ کی عوام نے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ان کا اور محبوب مغل کاشکریہ ادا کیا۔ جنھوں نے کام کی دن رات نگرانی کر کے اس کو پایا تکمیل تک پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں