1,035

ڈی پی او لودھراں سید کرار حسین کا سٹی اور صدر کروڑپکا تھانہ کا وزٹ کیا

لودھراں( سی این پی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں سید کرار حسین نے سٹی اور صدر کروڑپکا تھانہ کا وزٹ کیا اور تھانہ کا ریکارڈ ،صفائی, محرر روم, حوالات, اور سی سی ٹی وی کیمرہ جات کا جائزہ لیا. اس دوران انہوں تھانہ میں سنگین مقدمات کی یکسوئی کا بغور جائزہ لیا۔ ڈی پی او سید کرار حسین نے




حوالات میں بند ملزمان کو بھی چیک کیااور ان کی تفصیلات حاصل کیں جبکہ فرنٹ ڈیسک پر ریکارڈ کی تکمیل کا بھی جائزہ لیا. ڈی پی او سید کرار حسین نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک سٹاف عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے. وزٹ کے موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی کروڑپکا اور ایس ایچ اوز سٹی،صدر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں