1,039

ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ۔

جھنگ ( سی این پی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ سرفراز خان ورک نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی ۔ میٹنگ میںمزمل حسین SP انویسٹی گیشن جھنگ ،DSP آرگنائزڈ کرائم، DSP لیگل ،جملہ SDPO,s ، جملہ SHO,s ضلع ہذا اور جملہ انچارج برانچزنے شرکت کی۔میٹنگ کے آغاز میںطبعی عارضہ کے باعث وفات پانے والے کنسٹیبل جاویداقبال کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے دُعا کی گئی ۔کرائم میٹنگ میں سرکل سطح پر کرائم چارٹ اورپولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیکرنئے احداف کا تعین کیا گیا۔شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق جدید پولیسینگ اور سمارٹ ورکنگ کے





حوالے سے شروع کئے گئے تمام پراجیکٹس کی کامیابی عوام کیساتھ شائستہ برتائو اور فوری ریسپانس سے مشروط ہے۔لہذاتمام پولیس افسران قانون کے یکساں طور پر نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لائیں۔تمام پولیس افسران کی کارکردگی کی باقاعدہ جانچ پڑتال کی جائیگی۔ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو محکمانہ سزائوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ڈی پی او جھنگ نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ آپریشن کئے جائیں تاکہ عوام کے جان و مال کے دشمن پیشہ ور مجرمان کو قانون کی گرفت میں لانے کا عمل مزید تیز ہو سکے۔سنگین مقدمات ( قتل، اقدام قتل، ڈکیتی ، چوری ، راہزنی،اغواء ) کو جلد از جلد یکسو کریں۔اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔ہم سب نے ملکر جھنگ کی سرزمین کو جرائم سے پاک کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں