1,039

گلگت بلتستان پولیس کے 35 رکنی افسران کے وفد کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

لاہور ( سی این پی ) گلگت بلتستان پولیس کے 35 رکنی آفیسرز کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پرڈی ایس پی شفٹ کمانڈرمحمد کامران نے وفد کو پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی ۔ زیر تربیت افسران کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر اور ویڈیو کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔




وفد کو کیمروں کی مانیڑنگ، ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورآٹو میٹک نمبر پلیٹ ریکگنائزشن سسٹم کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ پولیس وفد کو سکیورٹی کی صورتحال میں سیف سٹیز منصوبے کی افادیت بارے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر دورہ پر آئے افسران نے سیف سٹیز پراجیکٹ میں گہر ی دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد کے شرکاء نے کہا کہ ادارے کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل دید ہے۔افسران نے موجودہ حالات میں سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب سیف سٹیز پراجیکٹ کو نہایت موثر قرار دیا۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں