1,163

ملک بھر کی جیلوں میں کورونا میں مبتلا سیکڑوں قیدیوں کی موجودگی کا انکشاف

راولپنڈی ( سی این پی ) ملک بھر کی جیلوں میں کورونا وائرس میں مبتلا سیکڑوں قیدیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
وفاقی محتسب نے سپریم کورٹ میں خواتین قیدیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں رپورٹ جمع کرا دی۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کی جیلوں میں کورونا سے متاثر سب سے زیادہ 291 قیدی موجود ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 126، بلوچستان میں 80 اور پنجاب کی جیلوں میں 3 کورونا مثبت قیدی ہیں۔





ٕ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاوہ تینوں صوبوں کی جیلوں میں استعداد سے زیادہ قیدی موجود ہیں، صوبوں میں سب سے زیادہ خواتین پنجاب کی جیلوں میں قید ہیں۔
وفاقی محتسب نے تجاویز میں کہا ہے کہ جیلوں میں خواتین، کمسن اور نشے کے عادی قیدیوں کیلئے الگ جگہ مختص ہونی چاہیے اور قیدیوں کی فلاح اور تعلیم کا مناسب انتظام کیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق وفاق اور صوبوں کے ہر ضلع میں جیلیں قائم کرنے کا کام جاری ہے، انڈر ٹرائل قیدیوں کی قانونی امداد کیلئے کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں، قیدیوں کی تعلیم اور ہنر سکھانے پر بھی کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں