چنیوٹ( سی این پی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ بلال ظفرنے اچھی کارکردگی پر ویمن ہیلپ ڈیسک چنیوٹ کی انچارج سب انسپکٹر لاریب شاہد اور انکی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعام دیا۔ڈی پی او نے ویمن ہیلپ ڈیسک کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ خواتین کے تحفظ
کو یقینی بنانے اور انکے مسائل کے حل کیلئے ویمن ہیلپ ڈیسک کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔ویمن ہیلپ ڈیسک چنیوٹ کو اب تک سات درخواستیں موصول ہوئیں۔دو خواتین کو 4لاکھ روپے سے زائد مالیت کا جہیز سسرال والوں سے واپس دلوایا گیا۔دو خواتین کی انکے شوہروں سے صلح کروائی گئی۔ایک خاتون کی رشتہ داروں سے صلح کروائی گئی۔۔