1,053

تھانہ وریام جھنگ میں ہونے والے 02 اندھے قتلوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

جھنگ ( سی این پی ) ڈسٹرکٹ پولیس جھنگ نے تھانہ وریام میں ہونے والے 2 اندھے قتلوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 13 دسمبر 2020 ء کو علاقہ تھانہ وریام والا میں ممتاز بی بی زوجہ محمد شریف قوم کلاسن سکنہ قائم بھروآنہ کی نعش برآمد ہوئی جسکو گلا دبا کر نامعلوم ملزمان نے قتل کیا گیا تھا۔جبکہ دوسرے قتل میں مورخہ06-08-20 کو عاصمہ بی بی کو قتل کر کے نعش نہر میں پھینک دی گئی تھی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ سرفراز خان ورک کی خصوصی ہدایت پر نا معلوم قاتلوں کو ٹریس کرنے اور گرفتار کرنے کے لئے غضنفر عباس خان SDPO شورکوٹ سرکل کی زیر نگرانی مزمل حسین کلیارSHO تھانہ وریام و دیگر افسران پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی ، جس نے بہت کم وقت میں نا معلوم قاتلوں کا سراغ لگا




کر انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اندھے قتلوں پر بالترتیب مقدمہ نمبر520/20 مورخہ 14-12-20 بجرم302/34 ت پ تھانہ وریام، مقدمہ نمبر 358/20 مورخہ 06-08-20بجرم 302/311/201/34 درج رجسٹر ہوئے،تفتیشی ٹیم نے جیو فینسنگ ، جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی اور مشتبہ گان کو بھی شامل تفتیش کرتے ہوئے بہت کم وقت میں ملزم علی رضا عرف مٹھو ولد ذوالفقار قوم کہوٹ سکنہ میران سائیں موضع بدوھوآنہ ، محمد عثمان ولد محمد عارف قوم مسلم شیخ سکنہ چک نمبر 403 ج ب ٹوبہ ٹیک سنگھ کو گرفتار کر لیا۔ اور مقتولہ ممتاز بی بی کا موبائل فون ، طلائی زیوارات بھی برآمد کر لئے۔دوران تفتیش ملزم علی رضا نے اپنی بہن عاصمہ بی بی کے قتل کا اعتراف بھی کیا۔ان اندھے قتلوں کا بروقت سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کرنے پر شہریوں کی جانب سے جھنگ پولیس کو بہت پذیرائی ملی ہے اور پولیس کاروائی کو سراہا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں