1,062

پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا 93واں یوم ولادت بھرپور جوش وجذبے سے منایا گیا۔

اسلام آباد ( سی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا 93واں یوم ولادت بھرپور جوش وجذبے سے منایا گیا۔ ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سیمینارز اور دیگر تقریبات منعقد کی گئیں اور سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔ اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی تقریب پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن راجہ ظہیر اختر کے ڈیرے کرپا میں منعقد ہوئی. تقریب میں بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما سیدسبط حیدر شاہ بخاری مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات راجہ ظہیر اختر، ملک سجاد، راجہ شکیل عباسی، راجہ امجد، قاضی مسعود الحسن،سعید الحسن قاضی، افتخارشہزادہ، راجہ جہانگیر، مرتضی ستی، آصف شفیق ستی، سید آفتاب حسین شاہ، راجہ صہیب اختر، راجہ اکرام عرف کامی، مقبول کھوکھر، حافظ قاری مطیع الرحمن قاضی،




ساجد مسعود قاضی، شہزادہ کوثر گیلانی، شوکت ستی، رفیع اعوان، شیخ وحید، ندیم مغل، اسامہ ممتاز، محمدمحسن عزیز سمیت معززین علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹوکے یوم ولادت کی مناسبت سے ان کی عوامی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا. اس موقع پر خصوصی دعاکا اہتمام کیا گیا . تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکن، معروف سیاسی و سماجی شخصیت سیدسبط حیدر شاہ بخاری،آصف شفیق ستی، راجہ شکیل، راجہ امجد،شہزادہ کوثرگیلانی، راجہ ظہیر اختر اور دیگرمقررین نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو شخصیت کا نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظریے کا نام تھا،شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کی جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو نہ صرف یاد رکھا جائے بلکہ ان کے نقش قدم پر چل کر ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا جائے. انہوں نے کہا کہ شہیدبھٹو نے جان دیکر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ،بلاول اپنے نانا اور شہید والدہ کے مشن کو لیکر آ گے چل رہے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی صاحبزادی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا نام اور ملک کے لئے خدمات تاقیامت یاد رکھی جائیں گی.
مقررین نے کہا کہ ہم بھٹو کے فلسفہ اور نظریہ پر ثابت قدم ہیں۔ قائد عوام نے کچلے ہوئے طبقات کو طاقت دی۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو نے عوام کو عزت اور وقار سے جینے کا ڈھنگ سکھایا۔ قائد عوام نے ملک کی دوبارہ تعمیر کی۔مقررین نےذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی قائد عوام کے ہر خواب کی تعبیر کرے گی۔ پیپلز پارٹی جمہوریت کو کمزور کرنے والوں کے سامنے آج بھی مضبوط رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو تاریخ ساز شخصیت اور پاکستان میں جمہوریت کے بانی تھے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی بدولت آج پاکستان جمہوریت کی راہوں پر گامزن ہے۔مقررین نے کہا کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹوکے کارکن، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جیالے اور بلاول بھٹو کے ورکر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں