1,038

پہلی پنجاب انٹرڈویژن قائداعظم گیمز میں شرکت کے لئے راولپنڈی ڈویژن کا 74 رکنی دستہ لاہور پہنچ گیا۔

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پہلی پنجاب انٹرڈویژن قائداعظم گیمز میں شرکت کے لئے راولپنڈی ڈویژن کا 74 رکنی دستہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی منظر شاہ کی قیادت میں لاہور پہنچ گیا۔




راولپنڈی کا دستہ آرچری، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، سائیکلنگ اور ٹینس کی مرد و خواتین ٹیموں پر مشتمل ہے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے راولپنڈی سے ٹیموں کو روانہ کیا۔ راولپنڈی آرچری ایسوسی ایشن کے صدر زاہد اعوان، ڈویژنل کوچز محمد اعجاز، شفقت نیازی ، سپرنٹنڈنٹ سعید احمد اور دیگر آفیشلز بھی دستے کے ہمراہ ہیں۔ یہ گیمز 6 سے 8 جنوری 2021ء لاہور میں ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں