1,069

الیکشن جیت کر سب تاجروں کا مان رکھیں گے اور وعدے پورے کرینگے۔ ثنائاللہ خان

راولپنڈی ( سی این پی ) انجمن تاجران مین پیرودھائی روڈ و لنک گلیات کے تاجروں کے الیکشن 2021 کے سلسلے میں پیر ودھائی کے نجی یوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیرودھائی سے متعلقہ تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مظابق پیر ودھائی مین روڈ و لنک گلیات کے تاجروں کا ایک اہم اجلاس بسلسلہ چناؤ الیکشن کمیشن بلایا گیا اجلاس میں پیرودھائی کے سینکڑوں تاجروں نے شرکت کی اجلاس کی صدارت چیئرمین مین تاجر اتحاد گروپ ثناء اللہ خان ںے کی اجلاس میں امیدوار برائے صدر تاجر اتحاد گروپ راجہ حق نواز امیدوار برائے




سیکریٹری جنرل امتیاز عباسی کے علاؤہ دیگر امیدواروں اور تاجروں نے بھر پور شرکت کی سٹیج سیکریٹری کے فرائض معروف سیاسی و سماجی شخصیت و صدر انجمن تاجران جنرل بس اسٹینڈ اڈہ ہیر ودھائی راولپنڈی فیصل عباسی نے ادا کئیے اجلاس سے عمران خان، خیرو خان،

عامر نواز سواتی، لالا یعقوب اور جلیل خان کے علاوہ دیگر معزیزین نے خطاب کیا فیصل عباسی نے الیکشن کمیٹی اناونس کی جس کے مطابق مندرجہ ذیل معززین علاقہ اور تاجر رہنماوں میں حاجی سیف اللہ خان ٹائر والے،ملک، اشتیاق گل سابق نائب ںاظم یو سی 8، سردار بشیر دارلتوحید ہوٹل ، ملک ذیشان اعوان، میاں شیر افگن اور عبید الرحٰمن کے نام شامل ییں الیکشن کمیٹی کو ان کے اختیارات باہمی مشاورت اور تاجروں سے اجازت کے بعد تفویض کیے گئے اور انہیں کہا گیا کہ وہ ووٹنگ لسٹ سے لیکر تمام الیکشن کے معاملات دونوں گروہوں سے مل کر طے کریں جو حتمی ہونگے آخر میں تاجر اتحاد گروپ لیڈر و چیئر مین ٹنائاللہ خان ںے تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا اور کہا کہ اب تاجروں کے تمام مسائل یمارے ہیں اور اگر ہمارے تاجر بھائیوں نے ہم پر اعتماد کیا اور ووٹ دیکر عزت بخشی تو ان کو مایوس نہیں کریں گے اور ان کے مسائلِ ترجیعی بنیادوں پر حل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں