1,202

حالیہ بارشوں کے بعد چوآ سیدن شاہ سے کھیوڑہ روڈ دوبارہ پرانی شکل میں بحال

چوآ سیدن شاہ ( بلال شوکت طور سے) چوآ سیدن شاہ سے کھیوڑہ کی طرف جانے والی سڑک جو سخت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس پر دو ماہ قبل آئی سی آئی کمپنی کھیوڑہ نے اس سڑک کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے رپئیرنگ کا کام شروع کیا اور سڑک کی حالت مٹی وغیرہ ڈال کر قدرے بہتر کی تاہم نکاسی آب کا نظام بہتر نہ ہونے کے باعث حالیہ بارشوں سے یہ سڑک دوبارہ مکمل طور پر ٹوٹ کر اپنی پرانی شکل میں بحال ہو چکی ہے جگہ جگہ گڑھے پڑنے سے




ٹریفک کی روانی میں بھی شدید مشکلات پیش آرہی ہیں جس سے مسافروں سمیت اہل علاقہ سخت ازیت کاشکار ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سڑک آخری بار 1998 میں مکمل تعمیر کی گئی جس کے بعد تقریبا 2005 میں یہ سڑک دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی جبکہ اس کے بعد آنے والی حکومتوں نے اس مسئلہ پر کسی قسم کی کوئی توجہ نہ دی اور یہ سڑک اب مکمل طور پر ٹوٹنے کے بعد نہ صرف اہل علاقہ کے لیے وبال جان بن چکی ہے بلکہ اس کیساتھ ساتھ یہ سڑک آئے روز حادثات کا باعث بھی بن رہی ہے




اہل علاقہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ طارق افضل کالس سے مطالبہ ہے کہ چوآ سیدن شاہ سے کھیوڑہ روڈ کی خستہ حالی کا نوٹس لیا جائے اور نئے سرے سے اس روڈ کی مرمت کروا کر ان کی اس ازیت کو مستقل طور پر ختم کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں