1,043

سال 2020 چنینوٹ 12ہزار ملزمان گرفتار .5کروڑ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا . ڈی پی او بلال ظفر

چنیوٹ ( سی این پی )ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2020 میں چنیوٹ پولیس نے1864مجرمان اشتہاریوں ،سنگین جرائم میں ملوث 21گینگزسمیت12ہزار سے زائدملزمان کو گرفتار کیااور بھاری مقدار میں مسروقہ رقم،طلائی زیورات،ناجائز اسلحہ،بھینسیں،گائے ،موٹرسائیکلیں وغیرہ برآمدکرلیں۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ پولیس نے سال 2020میں کل 5427مقدمات درج کیے۔ضلع چنیوٹ میں سال 2020میں کل 57افراد قتل ہوئے۔چنیوٹ پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کیخلاف بھرپور کریک ڈائون کرتے ہوئے کل1864مجرمان اشتہاریوںو عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔369مجرمان اشتہاریوں کے نادرا کے ذریعے شناختی کارڈ بلاک کروائے گئے۔




سال 2020میںمختلف جرائم میں ملوث 11ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتارکیاگیا۔چوری،ڈکیتی،رہزنی،نقب زنی کی وارداتوں میںجرائم پیشہ ملزمان کے قبضہ سے 4کروڑ سے زائد مال مسروقہ،نقدی،طلائی زیورات،مال مویشی،موٹرسائیکلیںوغیرہ برآمدکیں گئیں ۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈائون کرتے ہوئے سنگین وارداتوںمیں مطلوب21بدنام زمانہ گینگز کے 85ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے1کروڑ سے زائد مال مسروقہ،نقدی،مویشی،طلائی زیورات،موبائل فونز،گھریلو سامان وغیرہ برآمد کیے گئے۔منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون میں265کلو گرام سے زائد چرس،64کلوگرام سے زائد ہیروئن،35کلوگرام افیون،13925لیٹر شراب،4508لیٹر لہن،63چالو بھٹیاں معہ سامان برآمد کرکے800سے زائد ملزمان کو گرفتارکیاگیا۔ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 500سے زائدملزمان کو گرفتارکیاگیا۔ملزمان کے قبضہ سے 9کلاشنکوفیں،30رائفلیں،126بندوقیں،17رپیٹر،288پسٹل،5ریوالور،11کاربین برآمدکیے گئے۔نیشنل ایکشن پلان




کے قوانین حساس تنصیبات کی ناقص سیکیورٹی،سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی،کرایہ داری ایکٹ وغیرہ کی خلاف ورزی پر400سے زائدملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گیس ریفلنگ،آتش بازی،تیزرفتاری،اشتہاریوں کو پناہ دینے،ون ویلنگ،بجلی چوری،پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی،جعلی نمبرپلیٹس لگانے،دفعہ 144کی خلاف ورزی،پتنگ بازی،قماربازی،پانی چوری،کارسرکار میں مداخلت پر 1700سے زائدملزمان کو گرفتار کیا گیا۔سال 2020میں ضلع بھر میں مختلف علاقوں میں 3سو سے زائد سرچ آپریشنز کیے گئے۔سرچ آپریشنز کے دوران 19ہزار سے زائد لوگوں کی چیکنگ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں