1,053

اے آرایل ہاکی کلب نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ نصیر بندہ اولمپئن ہاکی چیمپئن شپ 2020ء جیت لی

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)اے آرایل ہاکی کلب نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ نصیر بندہ اولمپئن ہاکی چیمپئن شپ 2020ء جیت لی۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے تعاون سے شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں منعقدہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اے آر ایل ہاکی کلب راولپنڈی نے شاہ زمان ہاکی کلب





راولپنڈی کو 0-3 گول سے شکست دی۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوارالحق نے ڈی ایس او شمس توحید عباسی اور دیگر آفیشلز کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔ چیمپئن شپ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں