1,039

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ورچوئل ایجوکیشن کانفرنس بارہ جنوری کو منعقد ہو گی۔

راولپنڈی ( سی این پی )راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ورچوئل ایجوکیشن کانفرنس بارہ جنوری کو منعقد ہو گی۔ کانفرنس کا نام ایجوکون 2021 ہے ۔ صدر چیمبر محمد ناصر مرزا نے صحافیوں کانفرنس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کانفرنس کا مقصد کرونا وبا کے باعث تعلیم کو شعبے کو درپیش چیلنجز، مستقبل، نئے ابھرتے ہوئے ٹرینڈز اور سٹوڈنٹس، ٹیچرز کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حل تلاش کرنا ہے۔راولپنڈی چیمبر ہمشیہ انڈسٹری اکیڈیمیہ Linkages کو زیادہ بہتر بنانے پر زور دیتا چلا آ رہا ہے۔ تاکہ لوگ کاروبار کی طرف آئیں اور روزگار کے مواقع بڑھیں۔




کوویڈ 19نے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔ تعلیم ایک اہم شعبہ ہے جسے کرونا وبا نے کافی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ اب ہمیں اسی کے ساتھ رہنا ہے۔ ایس او پیز پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ دور جدید اور اچھوتے آئیڈیا ز کو لانا ہو گا تاکہ تعلیم کے شعبے کو ترقی دی جا سکے۔ اب ہمیں ٹیبلیٹ، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ صرف یونیورسٹی کے طالب علم کے لیے لازمی نہیں رہی بلکہ اب سکول کے بچے کے لیے بھی ضرورت بن چکا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب جنھوں نے بریفنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی کہا کہ مستقبل میں کاروبار بھی ای کامرس کے ذریعے ہو گا،ای ورچویل ایجوکیشن اور ای کامرس کا فروغ وقت کی ضرورت ہے،کوڈ 19 کے دوران ہم نے اپنے طالبعلموں کا ایک دن بھی ضائع نہیں ہونے دیا ۔صبح 8 سے شام 5 تک ہماری کلاسز اسی طرح چلتی رہیں۔ چیئر مین ایجوکون کانفرنس کرنل




ریٹائرڈ عزیز احمدنے کہا کہ انڈسٹری کو بھی دور جدید کے تقاضوں اور کویڈ 19کے چیلینجز کے مطابق ڈھالنا ہو گا۔ نئی تعلیمی پالیسی سامنے لانا ہو گی۔ راولپنڈی چیمبر اپنی خدمات پہلے بھی پیش کرتا آ رہا ہے۔ آئندہ بھی ہر قسم کی معاونت اور تعاون جارہی رکھے گا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر عثمان اشرف، سابق صدورڈاکٹر شمائیل داود، میاں ہمایوں پرویز، راجہ عامر اقبال، وائس چیئر مین فیضان عالم ، مجلس عاملہ کے اراکین اور چیمبر ممبران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں