1,152

محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

چکوال ( سی این پی ) محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

شرکاء میٹنگ، سب ڈویژنل پولیس افسران، ایس ایچ اوز، ریڈر ڈی پی او، او ایس آئی، انچارج کمپلینٹ سیل

میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا




میٹنگ میں نامکمل چالان، زیر تفتیش مقدمات، چالان ٪ ، عدم پتہ، مقدمات جنکی رپورٹ اخراج مرتب ہو چکی ہے اور عدم گرفتار ملزمان زیر بحث رہے

اس کرائم میٹنگ کی خاص بات یہ ہے کہ اسکو پنجاب آئی ٹی بورڈ کے سافٹ ویئر پول کام کے مطابق آن لائن ڈسپلے کرکے تمام تھانہ جات کی پرفارمینس چیک کی گئی جس میں ضلع کی اوور آل پرفارمینس 95٪ رہی

محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے تمام پولیس افسران کو ھدایات جاری کیں کہ جن مقدمات کی تفتیش تبدیل ہو چکی ہیں انکو فوری طور پر یکسو کریں

سب ڈویژنل پولیس افسران اور SHOs کو ھدایات جاری کی گئیں کہ سال نو کی آمد، نیو ائیر نائٹ اور ضلع بھر کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا آتش بازی، ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے تمام تر ضرروی اقدامات کئے جائیں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی و لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی تمام شہری ہمارے لیے قابل احترام ہیں غیر مہذب رویہ کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا

مجرمان اشتہاریوں اور عدم گرفتار ملزمان کی بات کی جائے تو اس میں سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اور انکے قومی شناختی کارڈز حاصل کرکے انکو سسٹم میں اپڈیٹ کردیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ مخبران مامور کریں اور جدید تکنیکی وسائل کو بھی بروئے کار لائے جائیں

اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے بتلایا کہ سال 2010 سے آج تک ضلع ہذا کی تمام FIRs آن لائن کردی گئی ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ چکوال پولیس کو جدید خطوط پر استوار کردیا جائے

پولیس اسٹیشن سٹی چکوال میں ہر آنے والے سائل کو کمپیوٹرائزڈ ٹوکن جاری کیا جارہا اور سائلین کی درخواست پر E.Tag نمبر بھی دیا جارہا ہے، سائلین کی آسانی اور ان سے ملاقات کےلئے SHO بعد دوپہر 3 بجے تا 5 بجے پولیس اسٹیشن میں موجود ہوتے ہیں




تھانہ میں آنے والے سائلین کی راہنمائی کےلئے جدید ڈیجیٹل ڈسپلے سسٹم بھی ایکٹیو کردیا گیا ہے جس میں SHO کی میٹنگ کا شیڈول، افسران و ملازمین کی ھفتہ واری ریسٹ، ملزمان بند حوالات کی تفصیلات، زیر تفتیش مقدمات و انکوائریاں، زیر سماعت مقدمات کی تفصیلات، مصالحتی کمیٹی کا شیڈول اور تفتیشی افسران کی فہرست بھی ڈسپلے کردی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ کردی جاتی ہیں

پولیس اسٹیشن کے اندر جدید CCTV کیمرے، کنٹرول / مانیٹرنگ روم، ڈیجیٹل ایکسچینج ہر تفتیشی آفیسر کے کمرے میں ٹیلی فون لائن بھی ایکٹیو کردی گئی ہے

اس سلسلہ میں انہوں نے مزید کہا اس سسٹم کی کامیابی پر ضلع کے مزید تھانہ جات کو بھی جدید خطوط پر استوار کردیا جائے گا

ضلع میں منشیات فروشوں، قماربازی کرنے والوں اور قحبہ خانے چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

قتل، چوری اور ڈکیتی کے کیسز میں کرائم سین یونٹ اور PFSA راولپنڈی کی ٹیم ضرور بلوایا جائے، کیونکہ فنگر پرنٹس کسی بھی کیس کو ٹریس آؤٹ کرنے اور ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

میٹنگ کے اختتام پر تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کی اور گڈ ورک کرنے پر شاباش دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں