1,071

ایوب نیشل پارک میں جرمن شیفرڈ کلب آف پاکستان کی جانب سے ڈاگ شو کا انعقاد

راولپنڈی( سی این پی )جرمن شیفڑد ڈاگ کلب آف پاکستان کی جانب سے راولپنڈ ی کے ایوب نیشنل پارک میں جرمن شیفرڈ ز شو کاانعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے جرمن شیفرڈ ز کے مالکان نے اپنے مہنگے جرمن شیفرڈز سمیت شرکت کی ، ڈاگ شو میں مختلف کیٹگریرز کے جرمن شیفرڈز لائے گئے تھے۔ شوکے




دوران جرمن شیفرڈز کے ٹرینرز نے جرمن شیفرڈزکی واک کروائی جسے شائقین نے بہت پسند کیا ،آرمی ہیرٹیج فاونڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الرحمان اورایوب نیشنل پارک جرمن شیفرڈ ڈاگ کلب آف پاکستان کی جانب سے شو میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے جرمن شیفرڈ ز کے مالکان میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ آرمی ہیرٹیج فاونڈیشن کے




ڈی جی بریگیڈئیر ( ریٹائر )آصف اخترنے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایوب نیشنل پارک اپنی انفرادی حیثیت کو قائم رکھتے ہوئے ایوب نیشنل پارک میں کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں فروغ کے لئے کوشاں ہے اور ہم ہر وہ اقدام کریں گے جس سے راولپنڈی اسلام آباد سمیت مضافات کے شہریوں کو تفریح کے بہترین مواقع فراہم کیے جاسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں