1,041

پنجاب آرٹس کونسل میں معروف شاعر نسیم سحرکی شعری تصنیف محور دوجہاں کی تقریب رونمائی

راولپنڈی( سی این پی ) پنجاب آرٹس کونسل اور حلقہ علم وادب پاکستان کے اشتراک سے معروف شاعر نسیم سحرکے شعری تصنیف محور دوجہاں کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی، تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر نے کی جبکہ خاور اعجاز،ڈاکٹر فرحت عباس،ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد،شرف الدین شامی بطور مہمانان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے۔حلقہ علم وادب کے صدرعارف فرہاد نے تقریب میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیے




۔پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر کا کہنا تھا کہ نسیم سحر نے جو حمد ونعت تحریر کیں ہیںوی عقیدت سے بھرپور ہیں،اور مضبوط سطح پر تحریر کی گئیں ہیں،نسیم سحر حمدو نعت کے ایک مضبوط شاعر کے طور پر اُبھر کر سامنے آئے ہیں،اس موقع پرنسیم سحر نے نئی تصنیف کے منتخب اشعار بھی حاظرین محفل کے نظر کیے۔اور خوب داد سمیٹی۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد کا کہنا تھا کہ فکری سوچ ہمیں اپنا آپ پہنچانے میں مدد دیتی ہے۔حمدو نعت سے مزین نئی کتاب نئی نسل کے لیے ایک تحفہ ہے،کتاب میں نسیم سحر نے حضرت محمد ۖسے اپنی والہانہ محبت کو ایک نئے انداز میں پیش کیا ہے، جو شائقین کو پسند آئے گا،تقریب میں حلقہ ادب سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں