1,059

محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 13 ویں برسی کے موقع پر جائے شہادت پر فاتحہ

راولپنڈی ( سی این پی ) محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی غریب عوام کے حقوق کے لئے اپنی جان قربان کی انھوں نے آمرانہ جابرانہ اور غریب کش نظام کے خلاف جدوجہد کی وہ عالم اسلام کی پہلی منتخب وزیراعظم تھیں انھیں شہید کرنے کا نقصان آج پوری قوم بھگت رہی ہے ملکی استحکام اور عالمی سطح پر پاکستانی شناخت کو برقرار رکھنے کے لئے بھٹو کے نظریات سوچ و فکر کو اپنانا ہوگا ان خیالات کا اظہار




پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویزن کے نائیب صدر نعیم اسلم کیانی ڈویزنل ڈپٹی جنرل سیکریٹری حسین طارق راجہ پیپلز پارٹی تحصیل راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری راجہ ساجد عمر پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے انفارمیشن سیکریٹری محمد شاہد بنارس چوھدری راجہ ظہیر جنجوعہ چوھدری اختر اور دیگر نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 13 ویں برسی کے موقع پر جائے شہادت پر فاتحہ کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں