1,062

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ سرفراز خان ورک کی پولیس افسران سے کرائم میٹنگ۔

جھنگ ( سی این پی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ سرفراز خان ورک نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی ۔ میٹنگ میںDSP آرگنائزڈ کرائم، DSP لیگل ،جملہ SDPO,s اور جملہ SHO,s ضلع ہذااور انچارج برانچزنے شرکت کی۔ڈی پی او جھنگ نے میٹنگ کے آغاز پر سرکل سطح پر کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ نیخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پولیس افسران فرائض کی ادائیگی کے دوران خوش اخلاقی و شائستگی کو اپنا شعار بنائیں۔لوگوں کے جان و مال کے تحفظ اور بر وقت انصاف کی فراہمی کیلئے FIR کے




فوری اندراج کو یقینی بنایا جائے، FIR کا بروقت اندراج انصاف کی فراہمی کی ابتداء ہے ۔ شہریوں کی شکایات کے قانونی حل اور بروقت کاروائی سے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔ ڈی پی او جھنگ نے واضح کیا کہمجرمان اشتہاری کی گرفتاری ،زیر تفتیش مقدمات کی تفتیش کوجلد از جلد یکسو کر یںاور مضبوط شہادتیں اکٹھی کر کے پراسیکیوشن کو فراہم کریں ۔پتنگ بازی ہوائی فائرنگ ، آتش بازی ، رسہ گیروں ،




منشیات فروشوں اور ٹائوٹوںکے خلاف کاروائیاںمزید تیزکریں ۔ شہر بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر لگائے ناکہ جات پر چیکنگ کے عمل کو مزید موئثر بنایا جائے ۔ مساجد کی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کی عبادت گاہوں ،بینک ہائے کے گارڈز کو چیک کیا جائے ۔ تمام ملازمان اپنی ڈیوٹی چاق و چوبند ہو کر کریں اور شر پسند عناصر پر نظر رکھیںتاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں