1,037

ڈی پی او بلال ظفرکے دفترمیں کھلی کچہری .

چنیوٹ( سی این پی )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے وژن کے مطابق چنیوٹ میں لوگوں کے مسائل سننے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ بلال ظفر نے اپنے دفتر چنیوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں پولیس افسران،میڈیا نمائندگان اور لوگوں کی کثیر تعداد نے





شرکت کی۔ڈی پی او نے کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سنے، درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے فوری داد رسی یقینی بناکررپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی۔اس موقع پرڈی پی او نے کہا




کہ بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔قانون کے برابر نفاز کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔کسی کے ساتھ ظلم ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی ایس پی بھوانہ،ڈی ایس پی لالیاں نے اپنے دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا اور لوگوں کے مسائل سنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں