1,047

آرپی او آفس میں راولپنڈی یتیم بچوں کے لیے سالانہ ایوارڈ شو کی تقریب

راولپنڈی ( سی این پی )مقابلہ جات بچوں کی ذہنی استعداد کار کو پروان چڑھاتے ہیں،یتیم بچے پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں ان بچوں کی تعلیم و تربیت کے ذریعے انہیں معاشرے کا باوقار شہری بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے ریجنل پولیس دفتر میں ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام یتیم بچوں کے لیے سالانہ ایوارڈ شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سالانہ تقریب تقسیم انعامات




میں چکوال کے بچوں نے ریجنل پولیس دفتر راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے یتیم بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر اور ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈ رضوان بیگ نے بچوں میں سائیکل، سپورٹس کٹس،نقد انعامات، کلائی گھڑیاں، ٹی شرٹس اور دیگر انعامات تقسیم کیے۔ تقریب کے آغاز میں آر پی او راولپنڈی نے تمام بچوں




سے فرداً فرداً تعارف کیا اور انہیں مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔ آر پی او راولپنڈی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے معلوماتی مقابلے بچوں کی ذہنی استعداد کار کو پروان چڑھاتے ہیں۔یتیم بچے پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں ان بچوں کی تعلیم و تربیت کے ذریعے انہیں معاشرے کا باوقار شہری بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مقابلہ جات ان کے ذہنی و جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں