1,053

کرسمس کی آمد ،ڈی پی او جھنگ نے مسیحی پولیس ملازمان کے ساتھ کرسمس کیک کاٹا،چیک پیش کیئے

جھنگ (سی این پی)ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک نے کرسمس کی آمد پر مسیحی پولیس ملازمان کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی ۔ڈی پی او جھنگ نے مسیحی پولیس ملازمان کو کرسمس کے حوالے سے مٹھائی اور چیک بھی پیش کئے۔ تفصیلات کے مطابق کرسمس کی آمد پر ڈی پی او آفس میں مسیحی پولیس ملازمان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں مختلف چرچز کے فادرز اور جھنگ پولیس کے




تمام مسیحی ملازمان نے شرکت کی ۔ ڈی پی او جھنگ سرفرازخان ورک نے مسیحی ملازمان کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور ملازمیں کو کرمٹھائی اور چیک بھی پیش کیئے ۔ اس موقع پر ڈی پی او جھنگ نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں اقلیتوں کو وہی مقام حاصل ہے جو معاشرے کے دوسرے شہریوں کوحاصل ہیں۔ہمیں ریاست میں شہری مساوات کے ان بنیادی اصولوں کو اپنانا ہے جو قوم کی ترقی کیلئے ضروری ہیں ۔ اس موقع پر مسیحی برادری کے فادرزاور پولیس ملازمین نے تقریب کے انعقاد پر ڈی پی او جھنگ کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں