1,041

پاکستانیوں کیلئے دوران ڈرائیونگ نیند سے روکنے والی ڈیوائس متعارف ۔۔۔۔۔!!!

اسلام آباد ( سی این پی )‌ موٹر وے حکام نے شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لیے شاندار ڈیوائس پیش کر دی ، ڈیوائس کی مدد سے ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ نیند سے روکا جا سکتا ہے۔




نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس نے الارم جیسی ڈیوائس متعارف کروائی ہے-
حکام کا کہنا ہے کہ ڈیوائس ڈرائیور اپنے کان پر لگائیں گے اور اس میں سینسر لگے ہوئے ہیں، ڈیوائس اس وقت کسی الارم کی طرح بجے گے جب ڈرائیو کو نیند آئے گی- اس ڈیوائس کی آواز الارم کی آواز




کی طرح اونچی ہے تا کہ جیسے ہی ڈرائیور کو نیند آئے تو وہ اس کے بجتے ساتھ فوراً جاگ جائے۔اس ڈیوائس کی قیمت 750 روپے ہے جسے بہت جلد تمام تر لوگوں کے لیے پیش کیا جائے گا -!!!’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں