1,032

ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر شاہ کی زیرصدارت راولپنڈی میں کھیلوں کی جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر شاہ کی زیرصدارت راولپنڈی ڈویژن میں کھیلوں کی جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ اجلاس لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں منعقدہوا، اجلاس میں ڈی ایس اوراولپنڈی شمس توحیدعباسی،ڈی ایس اواٹک عبدالوحیدبابر، ڈی ایس اوجہلم چوہدری وحیداحمد




اورڈی ایس اوچکوال چوہدری عامر اوصاف شریک ہوئے۔ اجلاس میں ڈویژن بھر میں جاری کھیلوں کے مختلف ترقیاتی منصوبوں، گرائونڈز، سپورٹس جمنازیم اور سٹیڈیمز کے تعمیراتی کام کاجائزہ لیاگیا۔علاوہ ازیں راولپنڈی، اٹک، جہلم اورچکوال میں جاری کھیلوں کے مقابلوں اور ٹریننگ وکوچنگ کیمپ منعقد کرنے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں