1,059

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کرسمس کے موقع پر فروخت کی جانے والی60لیٹردیسی شراب برآمد

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( سی این پی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پر کرسمس کے موقع پر شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف چلائی جانی والی مہم کے دورا ن اے ایس پی/ایس ڈی پی اوگوجرہ آصف رضا کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ انسپکٹر بشیر احمد معہ عامر ظہور اے ایس آئی




و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر پاسکو گودام گوجرہ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ملزم عامر ولد جانسن قوم مسیح سکنہ کرسچن کالونی گوجرہ کو شراب فروخت کرتے رنگے ہاتھوں قابو کیا جس کے قبضہ سے60لیٹر دیسی شراب معہ رقم بکری برآمد ہوئی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔



ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں ہیں کی کرسمس کے موقع پر شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور طریقے سے کاروائیاں عمل میں لائی جائیں تا کہ قیمتی انسانی جانوں کو ضیاع سے بچایا جا سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں