1,045

پنجاب آرٹس کونسل میں مزاحیہ اصلاحی سٹیج ڈرامہ ‘ مُنا شرارتی’ پیش

راولپنڈی( سی این پی )ڈائریکٹرپنجاب آرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا ہے کہ سماجی مسائل کواجاگرکرنے میں سٹیج ڈرامے کا کرداربہت اہم ہے کیونکہ کردارسازی کے ذریعے دیا جانے والا پیغام دیرپا اوراثرانگیزہوتا ہے۔




یہ بات انھوں نے پنجاب آرٹس کونسل میں مزاحیہ اصلاحی سٹیج ڈرامہ ‘ مُنا شرارتی’ کے انعقادکے موقع پرکہی۔کھیل کولیاقت شاہ نے تحریرکیا تھا اورہدایات سجاداحمدنے دیں تھیں۔ڈرامے کے نمایاں فنکاروں میںجھلک علی، ارشدخان، انجم عباسی، صائمہ خان، خاورایوب، نعیم ٹوٹا،عبدالجبارسیفی، صوفیہ علی،مریم شہزادی،نسیم گلزار،سجاداحمد،شہزادہ غفار،عمران عباسی اوردیگرشامل تھے۔ڈرامے میں تمام فنکاروں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں