1,493

عظمی گل کے دائر کردہ مقدمہ میں عدالت نے مبشر لقمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

راولپنڈی ( سی این پی ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے نجی ٹی وی کے اینکر اور اور یو ٹیوب چینل کے مالک مبشر لقمان کی مسلسل عدم حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔22دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کر نے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ،گزشتہ روز سماعت کے موقع درخواست گزار کی جانب سے یوسف گل عدالت میں موجود تھے تاہم مبشر لقمان




عدالت حاضر نہ ہوئے عدالت کو بتایا گیا کہ مبشر لقمان کورونا وائرس کا شکار ہیں اور لاہور میں مقیم ہیں جس وجہ سے حاضر نہیں ہو سکے تاہم آئندہ تاریخ پر حاضر ہوجائیں گے عدالت کی جانب سے کورونا ٹیسٹ یا میڈیکل رپورٹ کے استفسار پر کوئی تسلی بخش جواب نہ ملا جس پر عدالت نے قرار دیا کہ ایسا نظر آتا ہے کہ ملزم جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہتا ۔یاد رہے کہ محتر مہ عظمی گل نے مبشر لقمان کے خلاف اپنے اور اپنے شوہر یو سف گل، اپنے والد جنرل حمید گل اور فرم واران ٹورز کیخلاف




ہتک آمیز جھوٹ پر مبنی پر وویڈیو بنا کر اپنے یو ٹیوب پر وائرل کر نے پر معزز عدالت میں دفعہ500پی پی سی کے تحت استغاثہ دائر کیا ، جوکہ عدالت نے داخل کرتے ہو ئے مبشر لقمان کے طلبی کے سمن جاری کئے تھے مگر وہ بار بار پیش نہ ہوئے ، دریں اثنائ محترمہ عظمی گل نے کہا کہ مبشر لقمان نے جو مواد پیش کیا جو سو فیصد جھوٹ پر مبنی ہے مبشر لقمان نے مجھے ہراساں کر نے کے لئے یہ پروگرام کئے ، عدالت سے انصاف کے حصول کے لئے رجوع کر رکھا ہے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں